محبت کے اعتراف کے بعد پریانکا کی خفیہ شادی؟

5ae837ecb6a86

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا انہوں نے ماضی میں کسی شخص سے شدید محبت کی۔

پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ کسی کے ساتھ محبت نہیں کرتیں اور نہ ہی انہوں نے کسی سے منگی کر رکھی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ماضی میں محبت کے اعتراف کے ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم وہ کس سے شادی کریں گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم 2 دن قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر کے بعد ان کی خفیہ شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

5ae837ec8d58c

پریانکا چوپڑا نے 2 دن قبل بھارتی ریاست آسام کے دورے کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں ’منگل سوتر‘ نما بریسلٹ تھا، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے خفیہ شادی کرلی۔

فلمی بیٹ سمیت متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے ان کی خفیہ شادی کی خبریں شائع کیں، تاہم ان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے کس سے اور کہاں شادی کی؟

بھارتی میڈیا کی چہ مگوئیاں کے بعد اس خبر نے عالمی میڈیا میں بھی جگہ بنائی، جس کے بعد پریانکا چوپڑا کو اپنی خفیہ شادی اور ’منگل سوتر‘ نما بریسلٹ کی حقیقت بیان کرنا پڑی۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو سب کو بتادیں گی، وہ کوئی بات خفیہ نہیں رکھیں گی۔

پریانکا چوپڑا اپنی شادی سے متعلق ہمیشہ میڈیا سے کھل کر بات کرتی رہتی ہیں، وہ ماضی میں کہ چکی ہیں کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہیں شادی کے لیے کوئی موزوں شخص مل جائے گا وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

Advertisements

1 thought on “محبت کے اعتراف کے بعد پریانکا کی خفیہ شادی؟

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: