سونے اور ہیرے کی قیمت کو مات دیتا ہوا ‘مہنگا ترین’ کیلا

183273_4520831_updates

دنیا میں سب سے زیادہ سونے اور ہیرے کو قیمتی سمجھا جاتا ہے جو لاکھوں، کروڑوں روپے مالیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن جب ایک کیلا ہی 900 سو پاؤنڈز سے زائد میں ملنے لگے تو پھل کھانے کے شوقین یقیناً سوچ میں پڑ جائیں گے۔

برطانوی شہر نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بوبی گورڈن کے ساتھ ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا، جب انہوں نے اپنے لیے سپر مارکیٹ سے دیگر سامان کے ساتھ ایک کیلا بھی آرڈر کیا۔

بوبی گورڈن کے آرڈر پر ان کے گھر کیلا تو آگیا لیکن ان کے کریڈٹ کارڈ سے ساڑھے نو سو پاؤنڈز یعنی 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد پاکستانی روپے چارج کیے گئے جس پر بوبی دنگ رہ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بل دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں لیکن پھر ان کے شوہر اور انہوں نے سوچا کہ شاید غلطی سے یہ بل بھیجا گیا ہے تاہم جب پیسے چارج ہونے کا میسج موصول ہوا تو وہ چراغ پا ہوگئیں اور فوراً ہی سپر مارکیٹ کے اس فراڈ پر شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سیکو مینشن کرتے ہوئے ایسڈا سپر مارکیٹ کو مخاطب کیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیا ایک کیلے کے آن لائن ڈیلیوری چارجز 930 پاؤنڈز ہوتے ہیں؟میں تو ڈیلیوری میسج دیکھ کر دنگ رہ گئی ہوں’۔

دوسری جانب بل کی رقم دیکھ کر کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور سپر مارکیٹ سے فوری رابطہ کیا۔

سپر مارکیٹ ٹیم نے اس معاملے پر نظر ثانی کی جس کے بعد ان کے ترجمان نے اپنے بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل ’کمپیوٹر کی غلطی‘ تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے اسٹور کے کیلے شاندار ہیں لیکن اتنے قیمتی بھی نہیں۔

Advertisements
Categories: INTERESTING&STRANGE

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: