میٹھے اور ذائقے دار آموں کی پہچان بہت آسان!

591f3f3c0ee91

ردو کے عظیم شاعر مرزا غالب آموں کے بڑے شوقین ہوا کرتے تھے۔ اس پھل کے بارے میں ان کا مشہور قول ہے کہ آم میٹھے اور ڈھیر سارے ہونے چاہیں۔

مگر کیا آپ کسی ریڑھی پر سے آم لیتے ہوئے بتا سکتے ہیں کہ یہ آم میٹھا اور ذائقہ دار ہوگا یا پھیکا؟

یقیناً سننے میں ناممکن لگتا ہوگا مگر یہ ایسا کوئی خاص مشکل بھی نہیں۔

اس موسم میں آموں کی متعدد اقسام بازار میں ملنے لگتی ہیں جن میں سے میٹھے اور خوش ذائقہ پھل منتخب کرنے کے لیے آپ کو بس درج ذیل چند عام چیزوں کو آزما کر دیکھنا ہوگا۔

چھو کر دیکھنا

591f3fc79ef53

پکے ہوئے اور میٹھے آم چھونے میں معمول سے زیادہ نرم ہوتے ہیں بالکل آڑو کی طرح، مگر اتنے بھی نرم نہیں کہ آپ کی انگلیاں اس کے اندر دھنسنا شروع ہوجائیں، تو آم کو اٹھا کر دیکھیں کہ وہ تھوڑا نرم محسوس ہو تو وہ کھانے کے لیے مناسب ہے، تاہم اگر آپ کچھ دنوں تک آم کھانے کا ارادہ نہیں رکھتے تو ایسے آم منتخب کریں جو سخت ہوں تاکہ وہ گھر میں پوری طرح پک جائے۔

آنکھوں سے جائزہ

591f3fc7a44fa

اچھا آم کسی فٹ بال جیسی ساخت کا ہوتا ہے تو ایسے پھل کا انتخاب کریں جو گول مٹول ہے، خاص طور پر اس کی ڈنڈی والی جگہ پر کبھی سپاٹ یا پتلا آم منتخب نہ کریں کیونکہ وہ کھٹے ہوسکتے ہیں، جبکہ جھریوں بھرے چھلکوں والے پھل کو بھی لینے سے گریز کریں کیونکہ اب ان کا ذائقہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہوگا۔

سونگھ کر دیکھیں

591f3fc7a4d0d

پکے ہوئے آموں سے تیز اور میٹھی مہک اس کے اوپری ڈنڈی کے پاس آرہی ہوتی ہے، ایک پکے ہوئے آم کی مہک کسی حد تک خربوزے جیسی یا انناس جیسی بھی ہوسکتی ہے۔ آسان الفاظ میں میٹھے اور ذائقے دار آموں کی مہک بہت اچھی ہوتی ہے، اسی طرح چونکہ اس پھل میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے تو قدرتی طور پر اس میں مختلف خوشبوئیں ہوسکتی ہیں، اگر وہ ترش یا الکحل جیسی ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ پھل پک کر خراب ہونے والا ہے، اسے لینے سے گریز کریں۔

رنگت سے جاننا ممکن؟

591f3fc7a544a

ویسے آموں کو رنگ کے مطابق چننا اس کے میٹھے ہونے کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ بہترین ذریعہ نہیں کیونکہ مختلف نسلوں کے رنگ الگ ہوتے ہیں، جیسے شوخ پیلا، سبز یا دیگر، جس سے اس کے پکے ہونے یا میٹھے ہونے کا معلوم ہونا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے آموں کی مختلف اقسام اور ان کے سیزن سے واقفیت سے آپ زیادہ اچھا اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آپ کس قسم کے پھل کو تلاش کررہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: